کورونا، ساڑھے چار ماہ بعد67 ریکارڈ اموات، 2458نئے کیسز، مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے بڑھ گئی

December 02, 2020

کراچی، اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز، خبرایجنسی)کورونا، ساڑھے 4ماہ بعد 67ریکارڈ اموات، 2458نئے کیسز،مریضوں کی تعداد 4لاکھ سے بڑھ گئی،3لاکھ43ہزار286صحت یاب، فعال کیسز 49ہزار105تک پہنچ گئے، 300 مریض وینٹی لیٹرز پر، سندھ میں 27اموات سامنےآئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 458مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 67افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے ، اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 43ہزار 286 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 757وینٹیلیٹرز پر 300مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 49 ہزار 105 ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 482ہے ۔دوسری جانب سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 27مریض جاں بحق،1292نئے کیسز رپورٹ، 1043افراد صحتیاب ہوگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے9752 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 1292نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 13.2 فیصد ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت 19038مریض زیر علاج ہیں، مراد علی شاہ نے کہا کہ 716 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 72 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔