بھارتی حکومت سے مذاکرات ناکام ،کسانوں کا احتجاج جاری

December 02, 2020

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد کسانوں نے احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا ہے ۔ دوسری جانب عالمی سطح پر بھی کسانوں کے اس احتجاج کو حمایت حاصل ہوگئی ہے۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی طرف سے بھارت میں زرعی اصلاحات کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں کے حمایت کرنے پر بھارتی حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے اسے ’غیرضروری‘ قرار دیا ہے۔ایسے میں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی پیدا ہو گئی ہے کیونکہ کینیڈا میں بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد آباد ہے۔