سنی دیول بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

December 02, 2020

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول بھی کورونا وبا کا شکارہوگئے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس سے متعلق کہا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے تاہم میری طبیعت ٹھیک ہے۔

اداکارنے کہا ان تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ جو مجھ سے گزشتہ دنوں ملے کہ وہ براہ کرم خود کو قرنطینہ کرلیں یا اپنا ٹیسٹ کروالیں۔