پاکستان کا افغان جماعتوں کے قواعد و ضوابط سے متعلق معاہدے کا خیرمقدم

December 02, 2020

پاکستان نے دوحہ میں طے پانے والے افغان جماعتوں کے قواعد و ضوابط سے متعلق معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوحہ معاہدہ افغان فریقین کے مابین سمجھوتے کو مزید محفوظ بنانے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

ترجمان نے کہا کہ معاہدہ بین الافغان مذاکرات کے کامیاب نتائج کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے، پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا۔