کراچی: جوہر چورنگی کے قریب مبینہ مقابلہ، ملزم گرفتار

December 03, 2020

کراچی کے علاقے جوہر چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے جوہر تھانےکی حدود میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کی تھی، ملزمان نے دکان سے 8 موبائل فون اور ایک لاکھ سے زائد رقم لوٹی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فرار ہورہے تھے، پولیس سے مقابلہ ہوا، جس میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جس سے موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔