توشہ خانہ ریفرنس، نیب گواہ کا بیان قلمبند زرداری، گیلانی کی استثنیٰ کی درخواست

December 03, 2020

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس میں گواہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ بدھ کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید، عرفان بولااور گواہ زبیر صدیقی پیش ہوئے،اس موقع پرسابق آصف زرداری، عبدالغنی مجید ، خواجہ انور مجید کی ایک روز حاضری سے استشنی کی درخواست دائر کی گئی جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور انکے وکیل عدالت نہ پہنچ سکے، دوران سماعت نیب گواہ زبیر صدیقی کا بیان قلمبند کرنا شروع کیا گیا جس کے دوران یوسف رضا گیلانی کے وکیل بھی عدالت پہنچ گئےاور ایک روزہ استثنٰی کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرلیا،دوران سماعت آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے وکلا نے گواہ کی پیش کردہ دستاویزات پر اعتراضات کیا، جس کے بعد ریفرنس میں نیب کے اگلے گواہ محمد احد کا بیان ریکارڈ ہونا شروع ہوا۔