پنجاب کے وزراء، محکموں اور اتھارٹیز کے 45 آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس کی تصدیق کرالی گئی

December 04, 2020

لاہور ( خصوصی رپورٹر) پنجاب کے وزراء، محکموں اور اتھارٹیز کے 45آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس کی تصدیق کرالی گئی ہے. بلیو نشان کےحامل ٹویٹر اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہیں۔ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے ٹویٹر انتظامیہ سے رابطے کرکے تصدیق کرائی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر ماشوانی اور جی ایم ڈیجیٹل میڈیا عمران غزالی نے کہا اکاؤنٹس کی تصدیق سے فیک اکاؤنٹس اور فیک خبروں سے نجات ملے گی۔وفاقی حکومت کے تعاون سے فیس بک، انسٹا گرام، یو ٹیوب اور دیگر ڈیجیٹل میڈیا سائٹس پر فیک اکاؤنٹس کی نشاندہی اور انکے خاتمے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔