کورونا وائرس کیسز کی سب سے زیادہ شرح کراچی میں ہے، وزار ت صحت

December 04, 2020


وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی سب سے زیادہ شرح کراچی میں ہے، جس کے باعث ملک بھر میں کراچی کورونا وائرس کے کیسز میں پہلے نمبر پر آگیا۔

وزارت صحت نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح پیش کردی۔

وزرات صحت ک مطابق کراچی میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 20.12 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

ایک ہفتے قبل کراچی 12.63 فیصد کے ساتھ ملک میں پانچویں نمبر پر تھا، دوسرے نمبر پر حیدرآباد میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 18.43 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

ایبٹ آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 14.53 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ سب سے کم شرح گوجرانوالہ میں 0.59 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 6.61، کوئٹہ میں 9.91 فیصد ریکارڈ ہوئی اور لاہور میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 5.69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔