اوپیک پلس ممبران میں اگلے سال خام تیل کی پیداوار کی ترسیل سے متعلق معاہدہ

December 04, 2020

اوپیک پلس کے ممبران کے درمیان اگلے سال خام تیل کی پیداوار کی ترسیل سے متعلق معاہدہ ہوگیا۔

جدہ سے سعودی میڈیا نے بتایا ہے کہ خام تیل کی پیداوار میں جنوری سے یومیہ 5 لاکھ بیرل تک اضافہ کیا جائے گا۔

معاہدہ کے تحت مقدار کی ماہوار نگرانی سعودی وزیر توانائی کی سربراہی میں اوپیک پلس کے وزرا کریں گے۔

سعودی میڈیا نے مزید کہا کہ معاہدہ تیل پیدا کرنے والے 23 ممالک کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد طے پایا ہے۔