احتساب عدالت:آشیانہ ریفرنس شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی

December 05, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت 9دسمبر تک ملتوی ہو گئی۔عدالت میں نیب کے مرکزی گواہ شفیق اعجاز پر تمام ملزمان کے وکلاء نے جرح مکمل کرلی عدالت نے نیب کے مزید گواہوں کو شہادتوں کیلئے طلب کرلیا۔