کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانیں اور ریسٹورنٹس سیل

December 05, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے گلشن راوی کا دورہ ایک الیکٹرانکس کو سیل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ڈیفنس روڈ اور ویلنشیا کا دورہ کیا اور 3 ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے رات دس بجے کے بعد کھلی 10 دکانوں کو سیل کروا دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے رات دس بجے کے بعد کھلی2 دکانوں کو سیل کروایا۔