حلقہ این اے 28کی محرومیاں ختم کرکے دم لیں گے ‘ عامرایوب

December 05, 2020

پشاور (نیوز ڈیسک) ایم این اے ارباب عامرایوب خان نے اپنے حلقے کے عوام کی سہولت کیلئے اپنے حلقے میرہ کچوڑی میں حاجی صاحبزادہ روڈکا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کی تمام دیرینہ محرومیاں ختم کرکے دم لیں گے جلد حلقہ این اے 28میں تمام ترقیاتی کام‘ گیس بجلی ‘روڈ ‘سکول ‘صحت مراکز پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ‘ عوام کے دیرینہ مسائل حل کرینگے اور عوام کی محرومیوں کاازالہ کرینگے ۔