کراچی ڈیفنس پولیس مقابلہ: اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

December 05, 2020

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے سے متعلق کراچی بار ایسوسی ایشن نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ کر پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے علی حسن ایڈووکیٹ کے ڈرائیور عباس کے اہل خانہ کو پولیس اہلکاروں نے اغواء کیا 14 گھنٹے حبس بیجا میں رکھا گیا۔

اس میں مزید لکھا گیا کہ علی حسن ایڈووکیٹ کے اہل خانہ کو دھمکیاں دیں اور کورے سفید کاغذ پر دستخط کرائے گئے۔

خط میں الزام عائد کیا گیا کہ پولیس نے علی حسن ایڈووکیٹ کے پڑوس کے گھروں سے بھی سی سی ٹی وہ فوٹیج ضائع کی تاکہ ڈرائیور عباس کے قتل کے ثبوت ضائع کیے جاسکیں۔

خط میں پولیس پارٹی کےخلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔