ایرانی ایٹمی سائنسدان کو سٹیلائٹ کنٹرولڈمشین گن سے قتل کیاگیا

December 07, 2020

ایران کےایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کو سٹیلائٹ سے کنٹرول کی گئی مشین گن سے قتل کیا گیا۔

ایرانی انقلابی گارڈز کے نائب کمانڈریئر ایڈمرل علی فداوی کا دعویٰ کیا ہے کہا کہ پک اپ پر نصب گن کے ذریعے صرف فخری زادے کے سر کو ٹارگٹ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ دس انچ کے فاصلے پر بیٹھی اہلیہ کو ایک گولی نہیں لگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران کے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کو قتل کیا گیا تھا۔