راولپنڈی: میٹرو ملازمین نے ایک بار پھر ہڑتال کردی

December 07, 2020

راولپنڈی میں میٹرو ملازمین نے ایک بار پھر ہڑتال کردی۔

میٹروبس ملازمین کا کہنا ہے کہ میٹرو انتظامیہ نے گزشتہ وعدہ پورا نہیں کیا، ابھی تک تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔

ملازمین نے کہا کہ احتجاج والےدن ہم سے ایچ آر نے تنخواہیں دینے کا وعدہ کیا تھا، نہ کورونا وائرس فنڈ کی رقم واپس دی گئی اور نہ ہی تنخواہیں ملی ہیں۔

میٹرو بس ملازمین نے صدر اسٹیشن کا مرکزی داخلی راستہ بند کردیا۔

دوسری جانب صدر اسٹیشن کا مرکزی داخلی دروازہ بند کیے جانے پر مسافر احتجاج کررہے ہیں۔