نئی کورونا وائرس لہر کا مقابلہ احتیاط سے ہی کیا جاسکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

December 08, 2020

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے آغاز کے باوجود کورونا وائرس کی نئی لہر کا مقابلہ صرف عوامی صحت سے متعلق اقدامات اور احتیاط سے ہی کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر مارگریٹ ہیرس کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کا آغاز اچھی علامت ہے، ویکسینیشن وائرس کیخلاف مددگار بھی ثابت ہوتی ہیں۔

تاہم اُن کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کا وائرس کے خلاف مدافعت فراہم کرنا اب بھی بہت دور ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوررونا کی حالیہ لہر سے صرف عوامی صحت سے متعلق اقدامات اور احتیاط کے ذریعے ہی بچا جاسکتا ہے۔