پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن میں واجبات کی ادائیگی شروع

December 09, 2020

رپورٹ: اعجاز احمد

پاکستان ریلوے، کراچی ڈویژن میں ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی شروع کردی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق محکمہ ریلوے، کراچی ڈویژن نے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی مرحلہ وار شروع کی ہے۔

جس کے تحت پہلے مرحلے میں واجبات وصول کرنے والوں میں تمام ریٹائرڈ مسیحی ملازمین اور گریڈ 1 سے 5 تک ملازمین شامل ہیں، جن کے نام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ(ڈی ایس) آفس میں نوٹس بورڈ پر آویزاں کردیے گئے ہیں۔