خاتون سے زیادتی کی کوشش پر تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

December 10, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر ) خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق گلگشت پولیس کو خاتون نے بتایا کہ وہ گھر میں اکیلی موجود تھی تو ملزمان اعجاز ، خضر عباس اور فضل عباس داخل ہوگئے جہنوں نے اسے زبردستی پکڑ کر زیادتی کی کوشش کی، میرے شور واہ ویلا پر میرے خاوند ودیگر لوگوں کو آتا دیکھ کر ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔