ٹائیگر شروف کے ایکشن نے دیشا پٹانی کو حیران کردیا

December 10, 2020

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے اپنی دوست اور ساتھی اداکارہ دیشا پٹانی کو اپنے ایکشن سے حیران کردیا۔

ٹائیگر شروف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ الٹی قلابازی کھاتے ہوئے 10 فٹ ہوا میں بلند ہوکر کک لگا رہے ہیں۔ جس پر دیشا پٹانی سمیت اداکار کے مداحوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو کو بےحد پسند کیا۔

ویڈیو کے ساتھ ٹائیگر شروف نے لکھا کہ 10 فٹ، میرے خیال میں اب چھت اونچی کرنے کا وقت آگیا ہے۔


ٹائیگر شروف کی والدہ آئشہ دت نے پوسٹ پر پسندیدگی اور پیار کا اظہار کیا جبکہ دیشا پٹانی نے اسے ناقابل یقین اور انتہائی حیرت انگیز قرار دیا ہے۔

ماضی میں بھی کئی بار ٹائیگر شروف مارشل آرٹ اور جمناسٹک پریکٹس سیشن کے دوران لگائی گئی کِکس اور قلابازیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔