کراچی میں پچھلے دس دنوں میں کورونا وائرس کی شرح زیادہ رہی، سعید غنی

December 10, 2020

وزیر تعلیم سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پچھلے دس دنوں میں کورونا وائرس کی شرح زیادہ رہی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شہروں میں جہاں آبادی زیادہ ہے وہاں کورونا وائرس کی شرح زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر میں آئیڈیا نہیں تھا کہ کیا کرنا ہے لیکن آج ہمیں کورونا ایس او پیز کا پتہ ہے کہ کیا کرنا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ کورونا وائرس میں بنیادی چیز یہ ہے کہ لوگ ملنا جلنا کم کریں اور اپنی ایکٹی ویٹی کم کریں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں سہولت کے حوالے سے کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہے، اسپتالوں میں ہمارے پاس وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔