موٹروے ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے شورکوٹ تک کھول دیا گیا

December 10, 2020

موٹر وے ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے شور کوٹ تک کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور سے اسلام آباد تک حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا ہے، موٹر وے کو رات کو دھند کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے ڈرائیور آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔