بلاول بھٹو آئندہ ماہ ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

December 10, 2020

وزیراعلیٰ سند سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ کے آخر میں ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے منصوبے پر کام وقت سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔

انھوں نے وفاقی حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس وقت بھی وفاقی حکومت سے پانچ ماہ میں 70 ارب روپے کم ملے ہیں۔

سندھ میں حکومتی کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے دریائے سندھ پر پل بنایا ہے، کسی صوبائی حکومت نے دریا پر پل نہیں بنائے۔

ملیر ایکسپریس وے سے متعلق انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر ہوگا۔