مسجد وزیر خان کیس، صباقمر اور بلال سعید کا چالان سی سی پی او کو ارسال

December 11, 2020

لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کرنے کے الزام میں سیشن عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کا چالان سی سی پی او کو ارسال کر دیا ہے۔

پراسکیوشن کی جانب سے مقدمے میں سائبر کرائم کی دفعات شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے، پراسیکیوشن کے مطابق سوشل میڈیا میں فوٹیج وائرل ہوئی تھیں، لہٰذا سی سی پی او لاہور مقدمے میں مزید دفعات شامل کرنے کا حکم دیں۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے چالان مکمل کر کے پراسیکیوشن میں جمع کروا دیا گیا ہے۔

اداکارہ صبا قمر کی سیشن کورٹ نے عبوری درخواست ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہلاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں مبینہ رقص کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہدفعہ 295 کے تحت تھانا اکبری گیٹ میں وکیل فرحت منظور کی درخواست پر درج کیا گیا تھاجس میں گلوکار اداکار بلال سعید کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔