حکومت پنجاب کا پی ڈی ایم کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

December 11, 2020


حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 300 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے، محکمہ پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کے نوٹیفکیشن کے بعد مزید نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح چار اور لاہور میں 8 فیصد ہوگئی ہے، لاہور میں دہشتگردی کے ممکنہ خدشے کے باعث ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جب کورونا پھیل رہا ہو اور دہشت گردی کاخدشہ ہوتو اجازت دینا ممکن نہیں، عوام خود کو کورونا سے بچانے کے لیے اجتماعات میں نہ جائیں۔