• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کے ہمراہ یوم تاسیس منانے سے کوئی نہیں روک سکتا: بلاول بھٹو زرداری


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا کہنا ہے کہ 30 نومبر کو پی ڈی ایم کے ہمراہ یوم تاسیس منانے سے پیپلز پارٹی کوکوئی نہیں روک سکتا۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملتان میں جمہوری کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے ملتان میں گرفتار پیپلز پارٹی کے کارکنان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوفزدہ ہیں، جو کرنا ہے کرلیں۔

30 نومبر کو پی ڈی ایم کے ہمراہ یوم تاسیس منانے سے پیپلزپارٹی کوکوئی نہیں روک سکتا۔

دوسری جانب ملتان میں اپوزیشن کی تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے پہلے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو درجنوں کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا۔


پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 20 سے زائد مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا، جن میں یوسی کے سابق چیئرمین بھی شامل ہیں۔

قلعہ کہنہ کو رات گئے پولیس کی جانب سے سیل کیا گیا ہے، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 30 نومبر کو قاسم باغ میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کے جلسے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

تازہ ترین