سیاست کرنی ہے لیکن ملک کے ساتھ نہیں کھیلنا، شوکت یوسفزئی

December 11, 2020

وزیرمحنت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کاکہنا ہے کہ ہم سب نے سیاست کرنی ہے لیکن ملک کے ساتھ نہیں کھیلنا ہے۔

وزیرمحنت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی مفاد میں اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، وزیراعظم کی پیشکش کو سنجیدہ لیا جائے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جلسوں اور جلوسوں سے حکومتیں نہیں گرتی ہیں، تین چار ماہ جلسے جلوس موخر کرنا ملک کے مفاد میں ہے۔

انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑسکتی ہیں۔