اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار والے پرائز بانڈ کیش یا تبدیل کروانے کی تاریخ بڑھادی

December 11, 2020

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 40 ہزار والے پرائز بانڈ کے حوالے ایک اور اعلان کردیا ہے۔

ایس بی پی نے 40 ہزار روپے والے پرائز بانڈ کیش یا تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

مرکزی بینک نے بانڈ ان کیش کرانے کے دورانیے میں ایک سال کا اضافہ کردیا ہے۔


اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ 31 دسمبر 2021ء تک ان کیش ہوں گے۔

اس سے قبل ایس بی پی نے اتنی بڑی مالیت کے پرائز بانڈ کے ان کیش کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 مقرر کی تھی۔