بھارتی ہائی کمیشن کے سینئیر اہلکار کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ

December 11, 2020

بھارتی ہائی کمیشن کے سینئیر اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو طلب کر کے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

بھارتی فوج نے 9 دسمبر کو ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، جس سے ایک 55 سالہ خاتون زخمی ہوئی۔