’چینی ہول سیل میں72، ریٹیل میں 78 روپے فروخت ہورہی ہے‘

December 12, 2020


جنرل سیکریٹری ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن فرید قریشی نے چینی قیمت پر وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہول سیل میں چینی 72، ریٹیل میں 78 روپے بھی فروخت ہورہی ہے۔

فرید قریشی نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرشنگ سیزن ہے چینی امپورٹ بھی ہوئی ہے قیمت کا موسمی اتار چڑھاؤ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گئے برس کرشنگ سیزن میں چینی ہول سیل50 روپے،ریٹیل 52روپےبھی رہی، ہول سیل میں چینی 50 روپے تھی، 102 تک گئی، اب 72 روپے کلو ہوئی ہے۔

فرید قریشی نے کہا کہ سیزن میں چینی کی نئی اضافی، کم ازکم قیمت کا تعین ہوگا، ہول سیلمیں چینی کی قیمت کا رواں سال 50 روپے ہونا مشکل ہے۔