پی ڈی ایم مشکل سے نکلنے کیلیے بہانے ڈھونڈ رہی ہے، زلفی بخاری

December 12, 2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مشکل سے نکلنے کیلیے بہانے ڈھونڈ رہی ہے، پی ڈی ایم کے لیے کورونا بہترین فیس سیونگ ہے۔

زلفی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم والوں نے پشاور اور ملتان میں کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ قاتل پی ڈی ایم اب لاہور کے ڈاکٹرز اور شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی بے حسی کی قیمت عام شہری چکائیں گے۔