رحیم یار خان: نجی اسپتال میں سلنڈر دھماکا، 4 زخمی

December 13, 2020


پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے نجی اسپتال میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عدالت چوک پر واقع نجی اسپتال میں گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ لگ گئی۔

دھماکے کی شدت کے باعث اسپتال کی عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اس دوران سیکیورٹی گارڈ سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

تمام زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس، ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔