راولپنڈی دھماکا، دہشت گردی خارج از امکان نہیں، سی ٹی ڈی

December 13, 2020

راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی کے سامنے جوتے بیچنے والے ٹھیلے پر دستی بم سے حملہ ہوگیا۔

دستی بم کے دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دستی بم حملے کی جگہ کو کلیئر کردیا ہے۔


سی ٹی ڈی کی آپریشنز ٹیم نے دستی بم دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں دہشت گردی کے امکان کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔