نواز شریف نے اہل لاہور سے متعلق مریم نواز سے کیا کہا؟

December 13, 2020

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےدوران تقریر اپنے والدکا پیغام پڑھ کر سنایا۔

اپوزیشن تحریک پی ڈی ایم کے آخری جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے نواز شریف کا اہل لاہور سے متعلق پیغام بھی پڑھا۔


مریم نواز نے دوران تقریر رک کر کہا کہ مجھے ابھی ابھی میاں نواز شریف کا پیغام ملا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میاں صاحب مجھ سے کہہ رہے ہیں میرے شہر کے لوگوں کو لاہوریو نہ کہوں بلکہ انہیں زندہ دلان لاہور کہو۔