نائیجیریا میں اسکول کے سینکڑوں طلبہ کو اغوا کر لیا گیا

December 13, 2020

نائیجیریا کے علاقے کاتسینا میں مسلح افراد نےاسکول کے سینکڑوں طلبہ کو اغواء کرلیا۔

نائیجیرین پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کو کنکارا ضلع میں سیکینڈری اسکول کے سینکڑوں طلبہ کے اغوا کا واقعہ پیش آیا۔

اسکول کےایک ملازم نے عالمی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً800 طلبہ لاپتہ ہیں۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ نائیجیریا کی فوج اور پولیس طلبہ کی تلاش اور واقعہ کی تحقیقات کررہی ہیں۔