ایل اوسی، بھارتی فوج کی جنگ بندی کی پھر خلاف ورزی

December 14, 2020


بھارتی فوج نے ایل او سی پر جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر چڑی کوٹ سیکٹر میں جان بوجھ کر سویلین آبادی کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 45 سال کا ایک شخص زخمی ہوگیا۔