پاکستان کی جیلوں میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھنے لگا

December 14, 2020

پاکستان کی جیلوں میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھ رہا ہے، ایمنسٹی اور جسٹس پروجیکٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے جیلوں میں کوروناوائرس روکنے پر توجہ نہیں دی۔

پاکستانی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں، حکومت نے جیلوں سے قیدی کم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس کا دباؤ کم کرنے کے لیے رہا کیے گئے قیدی پھر گرفتار کرلیے گئے۔

رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ کورونا کا خطرہ کم کرنے کے لیے بوڑھے قیدی، خواتین اور سیاسی قیدی رہا کیے جائیں۔