ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد میں 76 فیصد کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا سے اموات اب بھی دنیا کے مقابلے میں 2 فیصد ہی آرہی ہیں۔
کورونا وائرس سے جاں بحق افراد میں 72 فیصد دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہوتے ہیں، کورونا وائرس سے جاں بحق افراد میں شوگر، بلڈ پریشر، دل اور گردے کی بیماریوں والے بھی شامل ہوتے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کے91 فیصد افراد کا انتقال اسپتال میں ہورہا ہے، جس میں سے58 فیصد مریضوں کو وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑرہی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر افراد کی عمریں 2 ماہ سے 105 سال تک کے درمیان ہیں۔