فیصل جاوید کی اپوزیشن اتحاد کی آئندہ الیکشن میں شکست کی پیشگوئی

December 14, 2020

حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاویدخان نے آئندہ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد کی شکست کی پیشگوئی کردی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ 3 سال بعد جب پاکستان میں انتخابات ہوں گے تو (اپوزیشن اتحاد) آپ کو پھر انشا اللّٰہ شکست ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں 3 سال بعد ایک بار پھر سڑکوں پر آئیں گی۔