پیٹرول بحران پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ آگئی

December 15, 2020

مئی اور جون کے پیٹرول بحران کے قصور وار سیکریٹری پیٹرولیم اور ڈی جی آئل ہیں، انکوائری کمیشن نے دونوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔

کمیشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا ہونے کے بعد اس کی درآمد پر پابندی لگادی گئی، حکومت کی جانب سے قیمتیں بڑھانے تک کمپنیوں نے تیل کی سپلائی روک دی۔

رپورٹ کے مطابق اوگرا کمپنیوں میں 20 روز تک کا تیل ذخیرہ کرانے میں ناکام رہا، کمیشن نے 66 کمپنیوں کے لائسنس غیر قانونی قرار دے دیے۔

اوگرا کو تحلیل کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 کے بجائے 30 دن میں کرنے کی سفارش کردی، رپورٹ آج کابینہ میں پیش کی جائے گی۔