سردیوں میں ایل این جی کے بڑے بحران کا خدشہ

December 15, 2020

جنوری کی شدید سردیوں میں ملک میں ایل این جی کے بڑے بحران کا خدشہ ہے، بین الاقوامی مارکیٹ سے ایل این جی کی خریداری پاکستان کے لیے امتحان بن گئی۔

تین کارگوز کے لیے ایمرجنسی ٹینڈرز جاری کیے۔ کمپنیوں نے ایل این جی کے دام بڑھا دیے۔ دو کارگوز کے لیے آنے والی بولی موجودہ خام تیل برینٹ کی قیمت کا انتالیس اعشاریہ چھ دو فیصد ہے۔

ایک کمپنی نے 19.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی لگائی جبکہ دوسری نے 15.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی دی۔

ایمرجنسی ٹینڈرز 8 سے 18 جنوری تک مختلف تاریخوں میں ڈیلیوری کے لیے جاری ہوئے تھے ۔