پولیس کا شہری پر تشدد، ویڈیو منظر عام پر آگئی

December 15, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس شاہ رکن عالم کی جانب سے ایک شخص کوتشدد کا نشانہ بنانے کی وڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں سادہ لباس میں اہلکار ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں ان کے ساتھ باوردی اہلکار بھی موجود ہیں۔مکان مالک خاتون کا کہنا ہے پولیس نے اسکے گھر زبردستی داخل ہو کر ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ متعلقہ پولیس کا موقف ہے کہ مذکورہ شخص نے ملزمان کے فرار ہو نے میں مدد کی۔دوسری جانب پولیس حکام نے وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے۔