چینی قیمتوں میں اضافہ، 80 شوگر ملز کو شوکاز نوٹس جاری

December 17, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نےچینی کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ سے اضافے اور مسابقتی ایکٹ 2010کی خلاف ورزی پر پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور ملک کی 80 شوگر ملز کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں،ذرائع کے مطابق شوگرملز نے مسابقتی کمیشن کو انکوائر ی سے متعلق جواب دینے کےلیے وقت مانگا ہے اور مسابقتی کمیشن نے گنے کی کرشنگ کےسیزن کے باعث شوگر ملز کو تیاری اور شوکاز نوٹس کا جواب دینے کےلیے وقت دے دیا ہے جس کے بعد سماعت کی جائے گی۔