میکرون کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

December 18, 2020


عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی اہلیہ بریگیٹ میکرون کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا۔

42 سالہ ایمانوئل میکرون کا گزشتہ روز کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

انہوں نے حال ہی میں یورپی یونین کے سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق فرانسیسی صدر گھر سےصدارتی امور انجام دیتے رہیں گے۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر سے ملاقات کرنے والے ہسپانوی وزیر اعظم نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

ہسپانوی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پیڈرو سانچیز کا فوری ٹیسٹ کیا جائے گا اور وہ 24 دسمبر تک قرنطینہ میں رہیں گے۔‘