سندھ میں کورونا ویکسی نیشن کا لائحہ عمل تیار

December 18, 2020


سندھ حکومت نےکورونا وائرس کی ویکسین کے سلسلے میں انتظامی لائحہ عمل تیار کرلیا۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون فوکل پرسن ہوں گے۔

ترجمان محکمہ صحت نے کہا کہ ہر ضلع میں ہیلتھ افسران کے ساتھ مل کر ویکسین کے انتظامات کئے جائیں گے، تمام اسپتالوں میں ویکسین کے لیے علیحدہ طبی سہولت مختص کی جائیں گی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلےمیں طبی عملےکی ویکسین کےعمل کو مکمل کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں 60 سال کے افراد کو ویکسین دی جائے گی۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مختلف امراض میں مبتلا افراد کی ویکسین کو تیسرے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا۔

چوتھے اور آخری مرحلے میں عام افراد کو ویکسین لگائی جائےگی۔