زرداری و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، مزید گواہوں کے بیان قلمبند

December 19, 2020

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر آصف علی زرداری ،فریال تالپور وغیرہ کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں مزید گواہوں کے بیان قلمبندکرلیے۔ جمعہ کو سماعت کےدوران آصف زرداری، فریال تالپوراور عبدالغنی مجیدکی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جنہیں عدالت نے منظور کرلیا،اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید ،تفتیشی افسر قاسم جاوید اور گواہ نجی بنک کے آپریشن منیجر کرسٹوفر ڈی کروزعدالت پیش ہوئےاور عدالت نے گواہ کابیان قلمبندکیا جس کے بعد عدالت نے جرح کیلئے گواہ محمد نعیم اور احسن اسلم کو بھی طلب کرتے ہوئے وکلاء صفائی کو آئندہ سماعت پر جرح کرنے کی ہدایت کی اور سماعت6 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔