راولپنڈی: ذہنی معذور بچی سے ریپ، مجرم کو سزائے موت

December 19, 2020

عدالت نے ذہنی معذور بچی سے زیادتی کے مجرم کو موت کی سزا سنادی۔

راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے سزائے موت سنائی۔

عدالت نے مجرم کو متاثرہ خاندان کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

پولیس کے مطابق مجرم راجا ایوب کے خلاف تھانا رتہ امرال میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔