وفاقی حکومت سندھ میں گیس کے بحران پر قابو پائے، مرتضیٰ وہاب

December 21, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ بھر کے مختلف علاقوں کو شدید سردی میں گیس کی فراہمی سے محروم کیا جارہا ہے جو پی ٹی آئی کی سلیکٹیڈ وفاقی حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ضروریات کا70فیصد گیس پیدا کرنے والے صوبہ سندھ میں گیس کی قلت پیدا کی جارہی ہے سندھ کے عوام پی ٹی آئی حکومت کی متعصبانہ سوچ کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت ہوش کے ناخن لے اور سندھ میں گیس کے بحران پر قابو پائے۔