پی ڈی ایم خود انتشار کا شکار ہوچکی ہے، عثمان بزدار

December 21, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق کہنا ہے کہ پی ڈی ایم خود انتشار کا شکار ہوچکی ہے۔

عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی کوروناوائرس پر سیاست چمکانے کی کوشش بری طرح ناکام رہی، بے حس سیاستدانوں نے لوگوں کی زندگیاں داؤپر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں سنگ دلی کا مظاہرہ کرنے پرعوام اس ٹولے کو تنہا چھوڑ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم والے آج اپنی خود غرضی کی سزا بھگت رہے ہیں۔