• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا شیرانی کے بیان نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیا: فردوس عاشق


معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا شیرانی کے بیان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا پول کھول دیا۔

فردوس عاشق نے کہا کہ ‏حقائق چھپ نہیں سکتے‏، بناوٹ کےاصولوں سے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم لیڈر نے قوم کو مولانا ڈیزل کا اصل چہرہ دکھا دیا، جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے گڈا اور گڈی کو استعمال کر رہا ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ وہ اپنی بھاری قیمت وصول کرنےکیلئے عمران خان کے خلاف سازش کررہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کشمیر، فلسطین اور فرقہ واریت کے بارے میں پالیسی پر پوری قوم متفق ہے۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے۔

خیال رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’مغربی حصے میں اسرائیلی اور مشرقی حصے میں فلسطینی ریاست ہونی چاہیے۔‘

تازہ ترین