KPT نے ضرورت مند بچوں کی اسکول فیس معاف کر دی: علی زیدی

December 22, 2020

وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کہتے ہیں کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کےپی ٹی) نے ملازمین اور منوڑہ کمیونٹی کے ضرورت مند بچوں کی اسکول فیس معاف کر دی ہے۔

یہ بات وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اب کے پی ٹی کے تحت چلنے والے اسکولوں کا معیار بہتر بنائیں گے، کیماڑی اور منوڑہ کے بچوں کو ڈیفنس جیسی معیاری تعلیم دیں گے۔